وقت گزر جاتا ہے!
قارئین! وقت ایک ایسی قوت ہے جس کو اگر محسوس کیا جائے تو دل خوش ہوجاتا ہے کے اگر یہ قوت کائنات میں نہ ہوتی تو انسان کتنا منجمد ہوجاتا ہے وقت گزرنے کی اس قوت کو ہم اس وقت محسوس کرتے ہیں جب وہ قت گزرنے کا انتظار کرتے ہیں اور جب وقت گزر جاتا ہے تو سکون کا سانس لیتے ہیں۔ اس کی بہت ساری مثالیں ہیں سب سے پہلی مثال تو میں اپنے آپ کی دوں گی۔ میری والدہ اور بھائی کا حال ہی میں انتقال ہوا۔ اس سے پہلے شوہر کا انتقال ہوا یوں لگا کے وقت تھم گیا ہے اور غم کبھی نہیں گزرے گا۔ مگر وقت اپنے مخصوص انداز میں گزر رہا ہوتا ہے اور ہم کو ساتھ لے کر گزرتا ہے غم کے بادل وقت کے ساتھ آڑ رہے ہوتے ہیں مطلع صاف ہونے لگتا ہے آسمان نظر آرہا ہوتا ہے اور انسان کی سوچ میں وسعت آنے لگتی ہے اب سے آٹھ ہفتے پہلے میری والدہ کے انتقال کے فوراً بعد میرا سیدھا پیر چوٹ کا شکار ہوگیا فریکچر آگیا اور ڈاکٹر نے کہا کے چھ سے آٹھ ہفتے انتظار کریں اور اس دوران میں آرام ہی کریں اب یہ وقت ہی تھا جس کا انتظار کرنا تھا ورنہ ایک چلنے پھرنے کام کرنے والا انسان کس کس طرح گھر میں بیٹھ سکتا ہے آرام کریں زیادہ نہ چلیں پیر کو آرام دیں یہ سب سنتے ہوئے وقت گزر گیا کل ہی ڈاکٹر نے کہا کے اب آپ کا فریکچر ختم ہوگیا ہے اپنے عام طرز زندگی میں واپس آجائیں یوں وقت گزر گیا بلکہ کسی بھی غم میں پریشانی میں یہ قوت یہ بہت کام آتی ہے کے وقت گزر ہی جائے گا۔ ایک ماں کے لئے بڑا کٹھن کام ہوتا ہے کے جب وہ یہ سنے کے وہ بہت جلد ماں بن جائے گی اب وقت گزارنا مشکل ہوتا ہے نئے بچے کی آمد کب ہوگی طبیعت کی خرابی الگ پریشان کرتی ہے وہ کب سنبھلے گی۔ گن گن کر دن گزرتے ہیں مگر گزر جاتے ہیں نئے بچے کی آمد پچھلے وقت کی تکلیف بھلا دیتی ہے۔ اب انتظار ہوتا ہے کہ کب بڑا ہوگا کب وقت گزرے گا کب رات کی نیند پوری ہوگی وہ وقت بھی گزر جاتا ہے بچہ بڑا ہوجاتا ہے۔ پڑھنے والے طالبعلموں کے لئے بڑا ہی کٹھن وقت ہوتا ہے جب وہ اپنے تعلیمی مراحل میں ہوتے ہیں کب وقت گزرے گا کب وہ اپنے تعلیمی مراحل ختم کرکے اپنے پیر پر کھڑے ہوں گے۔ وقت گزر جاتا ہے تعلیم بھی مکمل ہوجاتی ہے اور بھی بے شمار مراحل ہوتے ہیں جب ہم کو وقت گزرنے کا احساس ہوتا ہے اور وہ وقت گزرنے کے بعد آپ کے لئے آسانیاں اور خوشیاں لاتا ہے۔جب کے اکثر لوگ وقت کی تنگی وقت جلد گزر جانے کا ذکر کرتے نظر آئے ہیں وقت کتنی تیزی سے گزر رہا ہے کب صبح ہوتی ہے کب شام ہوتی ہے پتہ ہی نہیں چلتا۔ وقت ہی نہیں ملتا کسی بھی کام کا جوان سے بوڑھے ہوگئے ایسی تیزی سے وقت گزراہیں باتیں ہم ہر وقت کرتے ہیں مگر یہ نہیں سوچتے وقت کا گزرنا ایک نعمت ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک ایسی قوت ہے جو انسان کو بڑے سے بڑے پریشان کن لمحوں سے آگے لے کر چلی جاتی ہے۔ فرق صرف یہ ہے کے خوشی کے لمحات ہمیں یہ سوچنے کی فرصت نہیں دیتے کے وقت گزر رہا ہے اور غم کے لمحات ہمیں بوجھل لگتے ہیںمگر وقت گزرنا ایک نعمت ہے اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس لئے کبھی شاکی نہ ہوں۔
٭٭٭٭