مثبت مائنڈ سیٹ !!!

0
40

پیارے دوستو! بار بار کی ناکامی بعض اوقات آپ کو مایوسی، حوصلہ شکنی اور ہار ماننے کا احساس دلاتی ہے۔ اگرچہ یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ ناکامی بھی کامیابی ایک لازمی حصہ ہے۔ ناکامیوں کے بغیر، ہم نہ تو سیکھ سکتے ہیں، نا آگے بڑھنے کا حوصلہ آتا ہے اور نہ ہی ہم خود کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ بہت دفعہ یہ سوال آتا ہے کب اور کتنی کوشش کریں کیونکہ بار بار مایوسی ہی ہوتی ہے۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ کئی بار ہماری کوششیں اور ہمارے مقاصد ایک سیدھ میں نہیں ہوتے۔ یعنی مقصد کچھ ہوتا ہے اور کوشش کوئی اور ہو رہی ہوتی ہے۔ اسے یوں سمجھ لیجیے کہ جہاں ہمیں کیل لگانے کے لئے ہتھوڑے کی ضرورت ہے وہاں اگر ہم ہاتھ کا ہی استعمال کرتے رہیں گے تو ہم صرف اپنا ہاتھ ہی زخمی کریں گے اور کچھ نہیں ہوگا۔ اگر آپ یہ جان لیتے ہیں کہ آپ کی کوششیں آپ کے اہداف یا ٹارگٹ سے مماثل نہیں ہیں، تو اس کا دوبارہ جائزہ لینا اور ضروری ایڈجسٹمنٹ کرنا لازم ہے۔
٭ اپنے مقاصد کو واضح کریں۔ کچھ وقت لیں اور اچھی طرح سمجھنے کی کوشش کریں کہ آپ حاصل کیا کرنا چاہتے ہیں۔ ٭ اپنی کوششوں کا اندازہ کریں، ان اقدامات کو دیکھیں جو آپ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے کر رہے ہیں۔ کیا وہ موثر ہیں؟ کیا آپ اپنی بنائی گئی حکمتِ عملی پر مستقل مزاجی سے کام کر رہے ہیں؟ کیا کوئی ایسی جگہ ہے جہاں آپ کو بہتری لانے کی ضرورت ہے؟ اس کے ساتھ ساتھ رکاوٹ کی نشاندہی کرنا کہ آپ کی کامیابی کی راہ میں کیا حائل ہو رہا ہے؟ کیا کوئی بیرونی یا اندرونی عوامل ہیں جو آپ کو اپنے مقاصد کے حصول سے روک رہے ہیں؟ اپنے ساتھ ایماندار رہیں اور ان رکاوٹوں پر کام کریں۔ بار بار ناکامی کو مینج کرنے کے لئے اسے قبول کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ پھر ہی ہم جائزہ لے سکیں گے کہ کہاں غلطی ہو رہی ہے، کہاں تبدیلی کی ضرورت ہے اور کس جگہ بہتری لانی ہے۔ اس کے لئے ہمیں مثبت مائنڈ سیٹ کے ساتھ اپنی ناکامیوں کی ذمہ داری لیتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here