دوران پرواز مسافر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگیا

0
268

لاہور:

قطر ائیر لائن کی دوحہ سے لاہور آنے والی پرواز کا مسافر دوران پرواز حرکت قلب بند ہونے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔

دوحہ سے لاہور آنے والی قطر ائیر لائن کی پرواز میں مسافر حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگیا، مسافر کی شناخت محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے جس کا پاسپورٹ نمبر zh6895591 ہے، پائلٹ نے دوران پرواز کنٹرول ٹاور کو آگاہ کیا کہ مسافر جاں بحق ہو گیا ہے لہذا ایمولینس کا بندوبست کیا جائے۔

سول ایوی ایشن کے شعبہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے مسافر کی موت کی تصدیق کر دی ہے جب کہ مسافر محمد حسین کی میت ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے جس کو ورثا آبائی گاؤں لیکر روانہ ہوگئے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here