بہت سارے بھارتی ’غدار پاکستانیوں‘ سے کہیں بہتر ہیں، رابی پیرزادہ

0
381

کراچی:

پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے سانپ اور مگر مچھ رکھنے پر محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے چالان بھیجنے پر کرارا جواب دیتے ہوئےجانوروں کی ملکیت سے انکار کردیا۔

چند روز قبل گلوکارہ رابی پیرزادہ نے مظلوم کشمیریوں پر ہونےو الے ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں رابی نے مودی کو للکارتے ہوئے سانپ اورمگر مچھ سے ڈرایاتھا ۔ تاہم دو روز قبل پاکستان محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے گلوکارہ رابی کی ویڈیو پر ایکشن لیتے ہوئے ان پر غیر قانونی طور پر اژدھے، سانپ اور مگر مچھ رکھنے کے الزام میں کارروائی کرتے ہوئے چالان درج کیا گیاہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی کے بعد رابی پیرزادہ نے ایک اور ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے ویڈیو اورتصاویر میں دکھائے گئے جنگلی جانوروں کی ملکیت سے انکار کرتے ہوئے محکمہ وائلڈ لائف کو کھری کھری سناتے ہوئے انہیں غدار قرار دیا ہے۔

 

رابی پیرزادہ نے ویڈیو میں کہا کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ نریندر مودی کے بھارت میں اتنے سارے فالوورز ہیں ۔ 5 سال سے میں نے سانپ رکھے ہوئے ہیں اور ان سانپوں کے ساتھ مختلف نیوز چینلز پر پروگرام بھی کیے ہیں جب تو کسی نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔ رابی پیرزادہ نے ویڈیو میں دکھائے گئے سانپ اور اژدھے کی ملکیت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سانپ ان کے نہیں ہیں بلکہ کسی اور کی ملکیت ہیں اور انہوں نے ان سانپ کے مالکوں(سپیروں)سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کے ساتھ مجھے ویڈیو بنانے دیں۔ رابی نے یہ بھی بتایا کہ ان ویڈیوز سے ہونے والی آمدنی کا کچھ حصہ وہ ان غریب سپیروں کو بھی دیتی ہیں جس سے انہیں آسرا ہوجاتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here