کیلیفورنیا(پاکستان نیوز) خلائی کمپنی سپیس ایکس نے کیلیفورنیا کے وینڈن برگ سپیس فورس بیس سے فالکن 9 راکٹ کے ذریعے 24 سٹارلنک سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں بھیج دیے۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق کمپنی سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ راکٹ کا پہلے مرحلے کا بوسٹر بحرالکاہل میں موجود ڈرون شپ پر کامیابی سے واپس اترا، جس کے ساتھ اس کے دوبارہ قابلِ استعمال لانچ پروگرام کا ایک اور مرحلہ کامیابی سے مکمل ہوا۔اس مشن کا مقصد سٹارلنک سیٹلائٹ نیٹ ورک کو مزید وسعت دینا، خصوصا دور دراز علاقوں میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی بہتر بناناہے۔











