شائقین کی عدم دلچسپی پی سی بی کے لیے لمحہ فکریہ

0
308

کراچی:

پاک سری لنکا ون ڈے سیریز میں شائقین کی عدم دلچسپی پی سی بی کے لیے لمحہ فکریہ بن گئی۔

نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول میچزمیں عوام کوراغب کرنے کے لیے کپتان سرفراز احمد اور دیگر کرکٹرز بھی میدان میں آگئے، انھوں نے درخواست کی کہ لوگ دونوں ٹیموں اورکرکٹ کوسپورٹ کرنے کے لیے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کریں۔

10سال بعد سری لنکن ٹیم سیریز کھیلنے پاکستانی آئی ہے، مگر32 ہزار سے زائد نشستوں والے نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول ون ڈے مقابلوں میں شائقین عدم دلچسپی کا مظاہرہ کررہے ہیں، میچز کے لیے ٹکٹ فروخت کرنے والی کوریئر سروس کی مقررکردہ  شاخوں کا اکا دکا خریداروں نے ہی رخ کیا، ٹکٹوں کی فروخت کی رفتارانتہائی مایوس کن ہے۔

 

دوسری جانب پی سی بی کے جاری کردہ بیان میں سرفراز احمد نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر ایک روزہ ٹیم کی قیادت میرے کیریئر کا خاص موقع ہوگا، انھوں نے شائقین سے اپیل کی کہ وہ ان میچز کے لیے اسٹیڈیم آکر تاریخی لمحے کا حصہ بنیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ بطور نائب کپتان سری لنکا سے پہلے میچ کے لیے میدان میں اترنا میرے لیے یادگار لمحہ ہوگا، میں کراچی سمیت ملک بھر کے شائقین کرکٹ سے اس یادگار دن کا جشن منانے  کے لیے نیشنل اسٹیڈیم آنے کی درخواست کرتا ہوں۔

لیگ اسپنر شاداب خان  نے کہا کہ سری لنکا سے سیریز میں بھی کراچی کے مداحوں سے مجھے جوش اور ولولہ کی توقع ہے، دوسری جانب  ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹرمصباح الحق اور پیسر وہاب ریاض نے بھی شائقین کو پلیئرز کی حوصلہ افزائی کے لیے اسٹیڈیم آنے کی ترغیب دی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here