کراچی:
پاکستانی اداکاراورکامیڈیئن سلمان ثاقب شیخ جومانی کے نام سے بہت مشہور ہیں، انہوں نے ایک ٹی وی شو کے دوران انکشاف کیا کہ حرا ان کی پہلی نہیں بلکہ دوسری بیوی ہیں۔
شائستہ لودھی کے ٹی وی شو ’گپ شپ ود شائستہ‘ کے مہمان بنے پاکستانی اداکار اورکامیڈیئن سلمان ثاقب شیخ جنہیں سب مانی کے نام سے جانتے ہیں۔ شائستہ نے مانی سے ان کے کرئیرسمیت مختلف سوالات پوچھے لیکن جب ان سے پہلی شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی شادی 12 سال پہلے ہوئی تھی اوران کا ایک بیٹا بھی ہے۔
اداکار نے مزید کہا کہ میری پہلی شادی ختم ہوچکی ہے اوراس وقت انٹرنیٹ کا اس طرح استعمال نہیں تھا ورنہ میری پہلی شادی کی خبربھی ٹی وی کا حصہ بن جاتی اورسب کو معلوم ہوجاتا۔
اداکارنے کہا کہ جب حرا کومیری پہلی شادی اوربیٹے کے بارے میں علم ہوا تو اس کو کوئی فرق نہیں پڑا جب کہ اس نے یہ تک کہا کہ اس بیٹے کوبھی گھرلے آؤ، وہ بھی ہمارے بیٹے جیسا ہے، تاہم اداکاریہ کہانی سناتے سناتے قہقہہ لگانے لگے اوراپنے مداحوں کو کہا کہ یہ جو میں نے کہا یہ محض ایک فرضی کہانی ہے اور اس میں کوئی سچائی نہیں۔