نووک جوکووک جاپانی سومو ریسلر سے ٹکرا گئے، ایک انچ بھی نہ ہلا سکے

0
302

ٹوکیو:

ٹینس اسٹار نووک جوکووک جاپانی سومو ریسلر سے ٹکرا گئے تاہم انھیں ایک انچ بھی سرکانے میں ناکام رہے۔

16 مرتبہ گرینڈ سلم چیمپئن جوکووک ان دنوں جاپان اوپن ٹینس چیمپئن شپ کیلیے ٹوکیو میں موجود ہیں، انھوں نے گذشتہ روز صبح کے پریکٹس سیشن میں سومو رنگ کا رخ کیا، جہاں پر نہ صرف ریسلرز کے ساتھ پریکٹس کی بلکہ ایک سومو ریسلر سے فائٹ بھی کرنا چاہی۔

بعد ازاں ان کا ارزائے مذاق کہنا تھا کہ میرے جسم کی ساخت سومو کیلیے تھوڑی کم ہے، چند مزید کلو وزن بڑھا کر میں ان سے مقابلہ کرپاؤں گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here