کراچی:
وزیراعلیٰ سندھ نے ماڈل پولیس بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پرپوزل بناکر بھیجیں تاکہ منظوری ہوجائے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ کلیم امام کو ہدایت کی کہ مجھے تھانہ کلچر تبدیل کرکے دیں اور تحقیقات کو بہترین بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں کیوں کہ تحقیقات کے دوران ہمیشہ انگلیاں اٹھتی ہیں، پولیس اسٹٰشن کو فیول، اسٹیشنری اور ہر ضرورت کے بجٹ دیں اور یہ پولیس اسٹٰشن پر خرچے سیلف جنریٹینگ والا طریقہ بند ہو۔
وزیراعلیٰ سندھ نے 2 پولیس اسٹیشن کو ضم کرکے انکو ماڈل پولیس اسٹیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے، بوٹ بیسن اور کلفٹن کو ضم کرکے ایک پولیس اسٹیشن بنایا جائے، وہ پولیس اسٹیشن ضم کریں جن کی اپنی بلڈںگ ہے اور پولیس اسٹیشن کے لیے بلڈنگز کا بندوبست کریں، یہ ماڈل کے طور پر کراچی سے شروع کریں، ماڈل پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ اوز کو مالی انیشیٹو دیے جائیں، ان کو باقاعدہ بجٹ، بہترین نفری، اچھی گاڑیاں و شعبے کو ڈرل کرنا ہوگی۔