فروری کو اپنا ہی فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایا تھا، بھارتی فضائیہ چیف کا اعتراف

0
379

نئی دلی:

بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل راکیش کمار سنگھ نے اعتراف کیا ہے کہ ہم نے اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو غلطی سے مار گرایا تھا جس کے لیے دو افسران کے خلاف کارروائی بھی کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ایئر فورس کے نئے سربراہ راکیش کمار سنگھ نے صحافیوں سے گفتگو میں اپنی فوج کی نااہلی اور غفلت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ 27 فروری کو سری نگر میں کریش ہونے والا بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر دراصل زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے تباہ ہوا تھا اور یہ میزائل خود بھارتی فضائیہ نے پاکستانی ہیلی کاپٹر سمجھ کر چلائے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اپنے ہیلی کاپٹر کو پاکستانی سمجھ کر مار گرانے پر بھارتی فضائیہ کے افسر کیخلاف کارروائی

 

بھارتی ایئر چیف نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے تحقیقات مکمل کرلی ہیں جس میں غلطی سے اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنانے میں ہمارے دو افسران ملوث پائے گئے ہیں جن کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی، ہم اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہیں اور دوبارہ ایسے حادثات نہ ہونے کے لیے ضروری اقدامات کرلیے گئے ہیں، اپنی غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے۔

واضح رہے کہ 27 فروری کو پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھارتی طیارہ مارگرایا تھا اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی حراست میں لے لیا گیا تھا۔ اسی بوکھلاہٹ اور دباؤ میں مبتلا بھارتی فضائیہ نے سری نگر میں ایک میزائل کے ذریعے اپنے ہی ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کو پاکستانی ہیلی کاپٹر سمجھ کر مار گرایا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here