اسلام آباد:
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت خطے کے امن کو داؤ پرلگانا چاہتا ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم نے اوآئی سی کو مسئلہ کشمیرپریکجا کیا، بھارت کی ساکھ دنیا میں متاثر ہورہی ہے، نریندرمودی کی ہریانہ میں تقریرسندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے، بھارت آبی جارحیت کی طرف بڑھ رہا ہے جب کہ مقبوضہ کشمیرکے حالات معمول پرہونے کا بھارتی بیانیہ بھی پٹ گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت خطے کے امن کو داؤپرلگانا چاہتا ہے، بھارت بے نقاب ہورہا ہے، بھارتی الزام تراشی پردنیا کونوٹس لینا چاہیے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ سرحد پربھارتی فائرنگ کے بعد فیصلہ کیا سفارت کاروں کوایل او سی لے جایا جائے، بھارتی سفارتکارخود اصل صورتحال دیکھ لیتے توانہیں اپنی حکومت کوسمجھانا آسان ہوتا، بھارت فالزفلیگ آپریشن کی تلاش میں ہے، بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان اپنے اندرونی مسائل میں الجھا رہے امریکی کانگریس میں آج مسئلہ کشمیرپربحث ہوگی۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرسمیت تمام سفارتکاروں کوجائے وقوعہ کےدورے کی دعوت دی، پاک بھارت کشیدگی سے جنوبی ایشیا ترقی کی دوڑمیں پیچھے رہ گیا، بھارت ہرحربہ استعمال کررہا ہے اورہم سوچ سمجھ کرآگے بڑھ رہے ہیں۔