بنگلا دیشی کا دورہ پاکستان؛ غیرملکی کوچنگ اسٹاف کے نہ آنے کا امکان

0
306

لاہور:

بنگلہ دیشی کی قومی ٹیم نے آئندہ سال پاکستان کا دورہ کیا تو غیر ملکی کوچنگ اسٹاف ہمراہ نہیں ہوگا۔

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کوچ رسل ڈومینگو،پیس بولنگ کوچ کارل لینگویلڈٹ، بیٹنگ کنسلٹنٹ نیل میکینزی،فیلڈنگ کوچ ریان کک، فزیو تھراپسٹ جولین کیلفاٹو اور نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ڈینیئل ویٹوری نے بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کو مطلع کر دیا ہے کہ وہ دورہ پاکستان کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، اینالسٹ شری نواس چندرا سری کان کا تعلق بھارت سے ہے اور ان کے بھی ٹیم کے ہمراہ آنے کا کوئی امکان نہیں۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش کو دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لئے پاکستان آنا ہے،تاہم ٹور کا فیصلہ سیکورٹی کلیئرنس ملنے پر ہی ہوگا، مثبت بات یہ ہے کہ بنگلہ دیش کی قومی ویمنز اور انڈر 16 بوائز پی میں اس وقت پاکستان میں موجود ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here