نواز شریف کی حالت بدستور تشویشناک، گردوں کا مرض بھی لاحق

0
152

لاہور:

سروسز اسپتال میں زیر علاج سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حالت بدستور تشویشناک ہے اور انہیں اب گردوں کا مرض بھی لاحق ہوگیا ہے۔

نوازشریف کے پلیٹ لیٹس سابق حد سے بھی کم ہوگئے ہیں جب کہ گردوں کے کام کرنے کا نظام بھی متاثر ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، پلیٹ لیٹس میں کمی اور گردوں کے متاثر ہونے سے نوازشریف کی صحت نازک ہے اور ان کی صحت کا گراف مستحکم نہیں، معالجین نواز شریف کی صحت کو دیکھتے ہوئے انہیں ڈسچارج کرنے پر آمادہ نہیں، اس حوالے سے معالجین کا موقف ہے کہ نوازشریف کی صحت جب تک مستحکم نہیں ہوتی علاج جاری رہے گا۔

اس کے علاوہ نواز شریف کا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ میں ماہر امراض قلب ڈاکٹرزبیر کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

 

 

دوسری جانب  میڈیا سے بات کرتے ہوئے میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا کہ نواز شریف ہمارے پاس مریض کی طرح زیر علاج ہیں، ان کی حالت قدرے بہتر ہے۔ یہ نواز شریف کا حق ہے وہ یہاں رہنے چاہتے ہیں یا کسی اور اسپتال جانا چاہتے ہیں، ابھی نواز شریف نے کسی اور جگہ جانے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا، جب تک علاج مکمل نہیں ہو جاتا نواز شریف یہی ہیں۔

واضح رہے کہ نواز شریف کو 5 روز قبل خون میں پلیٹلیٹس کم ہونے کے باعث سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جس کے بعد انہیں دل کا معمولی نوعیت کا دورہ بھی پڑچکاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here