ٹیلی کام لائسنسوں پر فریکوئنسی بورڈ اور وزارت آئی ٹی میں تنازع

0
250

اسلام آباد:

ٹیلی کام کمپنیوں کے لائسنسوں کی تجدید کے معاملے میں فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ(ایف اے بی) اورآئی ٹی وزارت میں تنازع کھڑا ہوگیا۔

جاز،ٹیلی نار اور زونگ کے لائسنسوں کی مدت اگلے ماہ ختم ہورہی ہے۔ ان کمپنیوں کے لائسنسوں کی تجدید سے حکومت کو ایک ارب 30 کروڑڈالر ملنے کی توقع ہے ۔بورڈ اور وزارت آئی ٹی میں پھڈے بازی سے اس رقم  کے حصول میں تاخیر ہوسکتی ہے۔

فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ  اس پورے عمل پر اپنا حق جتاتا ہے اور وزارت آئی ٹی کی مداخلت اسے قبول نہیں۔اس ضمن میں ابتدائی کام مکمل اورتمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے سفارشات تیار  ہوچکی ہیں ۔وزرارت آئی ٹی کو صرف ڈیڈ لائن کے اندراندر اس کام کو مکمل کرنے کیلیے کابینہ کی منظوری درکارہے۔

 

ایکسپریس ٹریبون کو موصول دستاویزات کے مطابق بورڈ حکام یکم اپریل کو وزیراعظم سے بھی اس ضمن میں شکایت کرچکے ہیں۔وزیراعظم نے جب لائسنسوں کی رقم کے حصول کی بابت پوچھا تو انہیں بورڈ حکام نے بتایا کہ لائسنسوں کی نیلامی اسی صورت میں ممکن ہے جب ٹیلی کام کمپنیوں کو تین سال قبل اس ضمن میں آگاہ کیا جائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here