معاہدے کی خلاف ورزی پرقانون حرکت میں آئے گا، وزارت داخلہ

0
336

اسلام آباد:

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مارچ کے حوالے سے معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں قانون کو حرکت میں لایا جائیگا۔

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے مارچ کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر وزارت داخلہ میں سیکریٹری داخلہ کے زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں اسلام آباد انتظامیہ سمیت تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں ،چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد، فوج، رینجرز اور تمام متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی اور تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی، سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔

سیکریٹری داخلہ نے کہاکہ معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں قانون کو حرکت میں لایا جائیگا، انھوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ دھرنے کی وجہ سے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلیے لائحہ عمل مرتب اور جلسے کے منتظمین کے ساتھ معاہدے کی پاسداری کو یقینی بنایاجائے، انتظامیہ شرکا کو مطلع کرے کہ وہ معاہدے کے مطابق جلسہ گاہ کے اندر رہیں کیونکہ معاہدے کے مطابق ریڈزون میں داخلہ ممنوع ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here