پچاس ہزار یونٹ کی پیداواری صلاحیت کا حامل پلانٹ مکمل کر لیا، سی ای او کیا لکی موٹرز

0
112

 

کراچی:

کیا لکی موٹرز کے سی او او محمد فیصل نے کہا ہے کہ 20 ارب روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ صرف ڈیڑھ سال میں 50ہزار یونٹ کی پیداواری صلاحیت کا حامل پلانٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران محمد فیصل نے کہا کہ 14 ماہ کے دوران ملک کے 11 شہروں میں 18 ڈیلرشپ دی جا چکی ہیں، پاکستان کی آٹوموبائل صنعت کو معیار کی نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم رکھتے ہیں۔

قبل ازیں صدر کاٹی شیخ عمر ریحان نے کہا کہ معیشت کی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے آٹو موبائل سیکٹر کی ترقی ناگزیر ہے، ہمیں امید ہے کہ KIAکی اس شعبے میں سرمایہ کاری سے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور آٹو موبائل صنعت میں ایک صحت مند مسابقت کا آغاز ہوگا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here