ٹوئٹر کے سابق ملازمین پر سعودی عرب کے لیے جاسوسی کا الزام

0
325

سان فرانسسكو:

امریکی عدالت نے ٹوئٹر کے 2 سابق ملازمین پر سعودی عرب کے لیے جاسوسی کا الزام عائد کیا ہے۔

سان فرانسسکو کی عدالت نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر کے 2 سابق ملازمین پر سعودی عرب کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا ہے، جاسوسی کرنے والوں میں ایک سعودی شہری علی الزباراح ہے جب کہ دوسرا احمد ابو عامو ہے جس کا تعلق امریکا سے ہے، اس کیس میں تیسرے شخص احمد المتاعری کے ملوث ہونے کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جس کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔

ٹوئٹر کے ملازمین نے سماجی رابطے کی سائٹ پر سعودی حکومت پر تنقید کرنے والے افراد سمیت دیگر صارفین کی ذاتی معلومات جمع کی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here