کراچی:
کے الیکٹرک کے چیئرمین اکرام سہگل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
اکرام سہگل جنوری 2019سے کے الیکٹرک کے ساتھ منسلک تھے ،مختصر سے بیان میں اکرام سہگل نے کہا کہ میں نے بطورچیئرمین کے الیکٹرک استعفیٰ دیدیا ہے۔ اخلاقی طور پر قومی وعوامی مفاد میں اس عہدے پر رہنا مناسب نہیں، انھوں نے استعفیٰ کے اسباب پر مزید بات کرنے سے گریز کیا۔
چیئرمین کے الیکٹرک اکرام سہگل نے مختصر بیان میں اہم سوالات کو اٹھا دیا کن وجوہات کی بنیاد پر انھوں نے کہا کہ قومی و عوامی مفاد میں استعفی دیا،زرا ئع کا کہنا ہے کہ اکرام سہگل مختلف ایشوز پر اختلا فات رکھتے تھے جن کی انتظا میہ کو مطلع کیا گیا کیونکہ کے الیکٹرک کی پالسی کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔
دریں اثنا کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اکرام سہگل نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کے الیکٹرک بورڈ کے ڈائریکٹر و چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دیا، آئندہ بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس میں نئے چیئرمین کی تقرری عمل میں لائی جائے گی۔