ٹرینوں میں سلنڈر، چولہے اور موٹر سائیکل لے جانے پر پابندی عائد

0
332

راولپنڈی:

پاکستان ریلوے نے سانحہ تیز گام کے بعد تمام ریل گاڑیوں میں گیس سلنڈر، مٹی کے تیل کے چولہے، موٹر سائیکل لے جانے پر پابندی لگا دی، پابندی کا اطلاق تمام دینی، مذہبی بنیاد پر ریل گاڑیوں کی بکنگ پر بھی ہوگا۔

دینی اجتماعات پر جانے والے افراد گیس کے خالی سلنڈر، خالی چولہے لے جاسکیں گے مگر اس کی باقاعدہ بکنگ کرانا ہوگی اور یہ سامان چولہے، سلنڈر ریل مسافر بردار ڈبوں کے بجائے بکنگ سامان کی کوچ میں جائیں گے، آئندہ جو بھی موٹرسائیکل بک کرائے گا وہ پٹرول ٹنکی خالی کرنے کا پابند ہوگا، آئندہ کسی بھی گاڑی میں انفرادی یا اجتماعی طور پر ہر قسم کا کھانا پکانے اور چائے بنانے پر بھی پابندی ہوگی، خلاف ورزی پر بکنگ منسوخ کر دی جائے گی۔

آئندہ اجتماعات اور شادیوں کے لیے بک ڈبوں میں زیادہ افراد لے جانا بھی ممنوع کر دیا گیا ہے جبکہ سانحہ تیز گام کی انکوائری میں سانحہ کو ایک حادثہ قرار دیا گیا ہے، سانحے کی یہ رپورٹ ہفتہ رواں میں ہے اعلیٰ حکام، وزیر ریلوے اور حکومت کو پیش کر دی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here