سرینگر:
مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کو بھارتی جبر کے خلاف آواز اُٹھانے پر دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نےامریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو میں کہا کہ بھارتی جبر کے خلاف آواز اُٹھانے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں، بھارتی حکومت بالواسطہ ذریعوں سے زیادتی کا نشانہ بنانے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔
التجا مفتی کا کہنا تھا کہ یہ وہ ملک ہی نہیں ہے جہاں میں بڑی ہوئی ہوں، والدہ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ استعمال کرنے پر بھی گرفتاری کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، آخری سانس تک دنیا کے سامنے مودی حکومت کا مکروہ چہرہ سامنے لاتی رہوں گی، مودی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈے سچ بتانے سے نہیں روک سکتے۔