آن لائن پبلک ٹرانسپورٹ سے ٹیکس وصولی کیلیے قانون سازی شروع

0
579

کراچی:

سندھ حکومت نے آن لائن پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے قانون سازی شروع کردی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ آن لائن پبلک ٹرانسپورٹ کو ٹیکس نظام میں لایا جائے گا۔

سندھ حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے آن لائن ٹیکسی سروس سمیت پبلک کو آن لائن ٹرانسپورٹ فراہم کرنے والے تمام اداروں سے باقاعدہ ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے محکمے نے قانون سازی کا آغاز بھی کردیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ آن لائن ٹرانسپورٹ سے دیگر صوبوں کی نسبت کم ٹیکس وصول کیا جائے گا جب کہ آن لائن ہائی ایس کو باقاعدہ روٹ پرمٹ جاری کیا جائے گا۔

اس حوالے سے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید اویس شاہ کا کہنا ہے کہ آن لائن ٹیکسی اور ہائی ایس کو ٹیکس نظام میں لایا جائے گا، اس سلسلے میں سندھ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں بل پر غور کیا جائے گا۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ آن لائن ہائی ایس سروس کو محکمہ ٹرانسپورٹ نے سروس کی اجازت دے دی ہے، ہم عوام کو معیاری ٹرانسپورٹ فراہم کرنا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here