ورلڈ ہاکی پرولیگ میں عدم شرکت پر پاکستان پر ڈیڑھ لاکھ یورو جرمانہ

0
1462

کراچی:

ورلڈ ہاکی پرو لیگ میں عدم شرکت پر پاکستان پابندی سے بچ گیا البتہ ورلڈ گورننگ باڈی ایف آئی ایچ نے اس پر ڈیڑھ لاکھ یورو جرمانہ عائد کردیا۔

پی ایچ ایف سیکریٹری شہباز احمد سینئر نے گزشتہ دنوں لوزان میں ایف آئی ایچ کے سامنے پاکستان کا موقف پیش کیا تھا، جرمانے کی خبر آنے پر ترجمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ورلڈ باڈی سے استدعا کی کہ جرمانہ کی رقم زیادہ ہے یہ ہم نہیں دے سکتے، اس کی قسطیں کردی جائیں۔

فیڈریشن نے مزید کہا کہ ہمارے پاس فنڈز نہیں تھے، اس لیے ایونٹ میں شرکت کیلیے ٹیم نہیں بھیج پائے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here