کراچی:
درآمد کنندگان نے ٹماٹر کی قیمتوں کا بحران کم کرنے کیلیے ایران سے 4500 ٹن ٹماٹر کی درآمد کے سودے طے کرلیے ہیں۔
آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد کے مطابق وفاقی وزارت تجارت نے اب تک 7 درآمدی کمپنیوں کو ایران سے ٹماٹر درآمد کرنیکی اجازت دی ہے جو مجموعی طور پر 4500ٹن ٹماٹر درآمد کریں گی۔
ایرانی ٹماٹر آج کراچی سبزی منڈی پہنچ جائیں گے اور اتوار کے روز سے کراچی کے بازاروں میں فروخت کیے جائیں گے جس کے بعد ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔