’’گرین کلائمنٹ فنڈ‘‘ کی سربراہی پاکستان کو مل گئی

0
167

اسلام آباد:

وزیراعظم عمران خان کے مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان کو عالمی ماحولیاتی فنڈکی سربراہی مل گئی ہے۔

جمعہ کے روز جاری ویڈیو پیغام میں ملک امین اسلم نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے زیرانتظام عالمی ماحولیاتی فنڈ کے 12رکنی بورڈکا سربراہ ہوگا، پاکستان کے نعمان بھٹی اسکے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔

مشیرماحولیات نے کہا کہ گرین کلائمنٹ فنڈکی سربراہی پاکستان کو ملنا بڑااعزاز ہے، پاکستان ماحولیات کے سب سے بڑے عالمی فنڈ کو چیئر کرے گا ۔ انھوں نے کہاکہ عالمی ممالک 100ارب ڈالرکا فنڈ مختص کریںگے، پاکستان اب تک 140ملین ڈالرزکا فنڈز لے چکا ہے،گرین کلائیمٹ فنڈکی سربراہی ملنے سے پاکستان کو مزید فنڈز کا حصول آسان ہو جائیگا۔

ان کاکہنا تھاکہ مزید فنڈز سے پاکستان دس ارب درخت اگانے کے لئے بھی معاونت حاصل کرسکے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here