فیصل آباد:
ورلڈ ڈائریکٹری آف میڈیکل اسکولز نے چین کی 8 یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجز کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔
چین کی 8 یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجز کو بلیک لسٹ کر دیا گیا جس کی وجہ سے پاکستان سے ڈاکٹر بننے کیلیے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے گئے 300سے زائد طلبا اس سے متاثر ہوئے ہیں،ان طلبا نے اب تک لاکھوں روپے فیسوں کی مد میں ادا کر دیے ہیں۔
حالیہ سال بھی 45 طلبا کو میڈیکل کی تعلیم کیلیے چین بھجوایا گیا، جن یونیورسٹیوں اور کالجز کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔ ان میں بیجنگ یونیورسٹی آف چائنیز میڈیسن، جیانگ کالج آف ٹریڈیشنل چائینیز میڈیسن، ہلیونگیانگ یونیورسٹی آف چائنیز میڈیسن، لیانگ یونیورسٹی آف ٹریڈیشنل چائنیز میڈیسن، شنگھائی یونیورسٹی آف ٹریڈیشنل چائنیز میڈیسن، شانزی کالج آف ٹریڈیشنل چائنیز میڈیسن ودیگر شامل ہیں۔