سڈنی:
حارث رؤف نے بگ بیش میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں اڑادیں، ان کی عمدہ کاوش سے میلبورن اسٹارزز نے ہوبارٹ ہوریکنز کو 52 رنز سے شکست دے دی۔
164 رنز کا ہدف پانے والی ہوریکنز کی ٹیم حارث رؤف کی شاندار بولنگ کی تاب نہ لاتے ہوئے 16 اوورز میں ہی 111 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کلائیو روز نے ناٹ آؤٹ 32 رنز بنائے، حارث نے 4 اوورز میں 27 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، بہترین کارکردگی پر انھیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
اس سے قبل میلبورن اسٹارز نے 4 وکٹ پر 163 رنز بنائے، مارکس اسٹوئنس 81 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ دوسرے میچ میں برسبین ہیٹ نے سڈنی سکسرز کو 48 رنز سے مات دے دی، فاتح سائیڈ نے 4 وکٹ پر 209 رنز بنائے، مین آف دی میچ کرس لین نے 35 بالز پر 11 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 94 رنز اسکور کیے، میٹ رینشا 60 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ سین ایبٹ اور بینجمن مینینٹی نے 2، 2 وکٹیں لیں۔
جواب میں سڈنی سکسرز کی ٹیم 7 وکٹ پر 161 رننز بناسکی، جیمز ونس 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، مچل سوئیپسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔