حکومت کی آئی ایم ایف کو بجلی و گیس مہنگی کرنے کی یقین دہانی

0
98

اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی و گیس مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کےساتھ پہلے جائزہ اجلاس کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان نے بجٹ میں تبدیلیوں کے ساتھ گیس وبجلی کی قیمتوں میں اضافے، ڈیفالٹرز کے بجلی کنکشن فوری طور پر منقطع کرنے اور ریونیو بڑھانے کیلئے نیشنل ٹیکس اتھارٹی قائم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ستمبر تک نیم خودمختارنیشنل ٹیکس اتھارٹی کا قیام اورنقصان میں چلنے والے سرکاری اداروں کو کمپنیاں بنایا جائے گا، خالص پن بجلی منافع کے بقایا جات کی مد میں 73 ارب روپے اور لیٹ پے منٹ چارجز کی مد میں ایک سو دس ارب روپے وصول کیے جائیں گے۔

 

پاکستان نے پاورپلانٹس کی نجکاری سے سرکلرڈیٹ ادا کرنے، مزید 200 ارب روپے کی بنک گارنٹی جاری کرنے اور سرکلرڈیٹ کو حکومتی قرضے میں شامل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here