قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کیلیے 2019 بہترین رہا

0
115

لاہور:

رواں سال قومی خواتین کرکٹ ٹیم  نے آئی سی سی ویمنزچیمپئن شپ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

پاکستان نے سال 2019کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلا ف سیریز میں کامیابی سے کیا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز 1-1 سے برابر رہی، گزرے برس پاکستان نے ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیموں کی میزبانی  ہوم گراؤنڈز پرکی تاہم انگلینڈ کیخلاف قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے ہوم سیریز ملائیشیا میں کھیلی۔ رواں سال سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل خواتین کرکٹرز کی آمدن میں اضافہ ہوا۔

اس کے علاوہ پی سی بی کی جانب سے ملک بھر میں گرلزاکیڈمیز کو فعال کرکے خواتین کرکٹ کو فروغ دیا گیا۔آئی سی سی انڈر 19 ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 2021 کی تیاریوں کے لیے پی سی بی نے لاہور میں اسکلز ٹوشائن انڈر 18 ویمنز ٹی ٹونٹی چیمپئن شپ کا انعقاد کیا۔ ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا  مظاہرہ کرنے والی 25 کرکٹرز پر مشتمل کیمپ کراچی میں لگایا گیا ہے۔

 

کپتان قومی خواتین کرکٹ ٹیم بسمہ معروف کاکہنا ہے کہ سال 2019 مجموعی طور پر قومی خواتین کرکٹ کے لیے ایک اچھا سال رہا۔انھوں نے کہا کہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے سال کا  آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف کراچی میں منعقدہ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے کیا، ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کے باعث ٹیم اضافی دباؤ کا شکار تھی جس کی وجہ سے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here