ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا نوٹیفکیشن واپس

0
173

اسلام آباد:

وزارت مواصلات نے بھاری جرمانوں کے لیے نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔

وزارت مواصلات نے موٹرویز اور قومی شاہراؤں پر بھاری جرمانوں کے لیے 11 دسمبر کو جاری کیا جانے والا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔ وزارتِ مواصلات نے اس بارے میں موٹر ویز پولیس اور متعلقہ اداروں کو مطلع بھی کردیا ہے، بھاری جرمانوں کا نوٹیفکیشن ٹرانسپورٹرز کے ساتھ حکومت کے کامیاب مذاکرات کے بعد واپس لیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر تیز رفتاری پر دس ہزار اور اوور لوڈنگ پر 5 ہزار روپے جرمانہ کیا جا سکتا تھا ، ایک ٹرک ڈرائیور کو 10 ہزار جرمانہ کیا بھی گیا، جس پر ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج تھے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here