حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں غیرملکی سفارتکاروں کے دورے کو مسترد کردیا

0
88

نئی دلی:

بھارت کی اپوزیشن جماعتوں اور حریت کانفرنس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غیرملکی مندوبین کو منتخب دورے کرانے کے بجائے تمام سیاستدانوں کو مقبوضہ کشمیرتک مکمل رسائی کی اجازت دی جائے۔

حریت کانفرنس نے مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں غیر ملکی سفارتکاروں کے دورے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت سفارتکاروں کو منتخب دورہ کرواکر وادی کی صورتحال سے متعلق سچ نہیں چھپاسکتی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بہتر ہے تو بھارتی حکومت سفیروں کو کشمیری عوام سے ملاقات کرنے کی اجازت دے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار کی جانب سے غیرملکی افراد اور بھارتی سیاستدانوں پر مقبوضہ کشمیر کے دورے پر پابندی سے متعلق اپوزیشن نے بی جے پی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے دہرا معیار قرادیا۔

 

بھارت کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری ڈی راجا نے کہا ہے کہ مودی سرکار بعض غیرملکی سفیروں کے پرتپاک استقبال کے ذریعے جموں وکشمیرمیں اپنے جرائم پرپردہ نہیں ڈال سکتی۔

کانگریسی رہنما جے رام رمیش نے مطالبہ کیا کہ غیرملکی مندوبین کو دورے کرانے کے بجائے تمام سیاستدانوں کو مقبوضہ کشمیر تک مکمل رسائی کی اجازت دی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here