باپ نے غربت کے باعث 8 ماہ کی بیمار بیٹی کو گلہ دبا کر ماردیا

0
505

قصور:

نواحی گاؤں میں ایک باپ نے غربت کے ہاتھوں مجبور ہوکر 8 ماہ کی بیمار بیٹی کو خود ہی مار دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قصور کے تھانہ الہ آباد کی حدود میں واقع نواحی گاؤں گہلن ہٹھاڑ میں سنگدل باپ نے غربت کی وجہ سے اپنی 8 ماہ کی بیٹی ایمان فاطمہ کا گلہ دبا کر قتل کیا اور لاش صحن میں دفنا دی۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر ملزم کو گرفتار کرلیا جب کہ ملزم کی ہی نشاندہی پر لاش بھی برآمد کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی اکثر بیمار رہتی تھی اور باپ غربت کی وجہ سے اس کا علاج نہیں کراسکتا تھا پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here