مشیر خزانہ کا مہنگائی پرقابو پانے کیلئے صوبوں کو کردار ادا کرنے کا مشورہ

0
91

اسلام آباد:

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے مہنگائی پرقابو پانے کیلئے صوبوں کو کردار ادا کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامی اقدامات کے ذریعے ذخیرہ اندوزی پرقابو پایا جائے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیرخزانہ عبدالحفیظ کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری کے لئے آئی ایم ایف کی معاونت حاصل ہے، آئی ایم ایف پاکستان کو6 ارب ڈالر دے رہا ہے، حکومت نے آئی ایم ایف سے مل کر احساس پروگرام کا دائرہ کاربڑھایا ہے۔

عبدالحفیظ کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں سبسڈی فراہم کررہی ہے، ملکی معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے۔ بجٹ سے حکومتی اخراجات کو بھی کم کیا گیا ہے، دنیا بھرسے سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں۔

 

حفیظ شیخ نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے صوبوں کو کردار ادا کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انتظامی اقدامات کے ذریعے ذخیرہ اندوزی پر قابو پایا جائے۔ صوبائی سطح پر منافع خوروں سے نمٹنے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے اسٹیٹ بینک سے کوئی قرض نہیں لیا۔ وفاقی حکومت نے مہنگائی پر قابو پانے کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں اور اشیاء کی قیمتوں میں جلد کمی آنا شروع ہو جائے گی۔ مہنگائی آہستہ آہستہ کم ہوگی۔ سبزیوں کے داموں میں سیزن کی تبدیلی کی وجہ سے اضافہ ہوا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here