راولپنڈی:
پاک فوج کے پائلٹس کو فرانسیسی کوہ پیما کو بچانے پر فرنچ نیشنل ڈیفنس برانزمیڈل سےنوازا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوری 2018 میں ایک فرانسیسی کوہ پیما مس الزبتھ ریوول نانگا پربت میں پھنس گئی تھیں، جو کو بچانے کے لئے فرانسیسی سفارت خانے نے درخواست پاک آرمی سے درخواست کی تھی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پر پاکستان آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نے فرانسیسی سفارت خانے کی درخواست پر کوہ پیما کو بچایا، جس پر انہیں کو فرانس کے اعلیٰ عسکری ایوارڈ سے نوازدیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس کو میڈلز دینے کے لئے آرمی میوزیم میں خصوصی ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، سینئر آرمی آفیسرز اور پاک آرمی ایوی ایشن کے آفسران نے شرکت کی۔
تقریب میں فرانسیسی کوہ پیما کو نانگا پربت سے ریسکیو کرنے والے آرمی ایوی ایشن کے بہادر پائلٹس کو بحر ہند میں فرانسیسی جوائنٹ فورس کے کمانڈر ریئر ایڈمرل ڈیڈیئر مالٹرے نے فرانسیسی نیشنل ڈیفنس برونز میڈل سے نوازا۔