جاپان میں بحری جہاز پر61 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص

0
103

جاپان کی بندرگارہ پر موجود ایک بحری جہاز پر 61 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کی بندرگاہ پر کھڑے ’ڈائمنڈ پرنسز‘ نامی بحری جہاز میں موجود عملے سمیت  3 ہزار 700 سے زائد افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں اب تک 61 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے اور اس میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بحری جہاز میں موجود ہانگ کانگ کے 80 سالہ شہری اچانک بیمار ہوئے اور ان میں کرونا وائرس کی علامات پائی گئی جس کے بعد یہ وائرس جہاز میں موجود دیگر افراد میں تیزی سے پھیلتا گیا اور جاپانی حکام نے فوراً سے مسافروں کے ٹیسٹ کرنا شروع کیے تو بہت سے لوگوں کی رپورٹس مثبت آئی۔

 

’ڈائمنڈ پرنسز‘ نامی جہاز کو تمام مسافروں سمیت 14 روز کے لیے قرنطینہ میں رکھا گیا اور اس دوران تمام مسافروں کو بحری جہاز پر ہی رہنا پڑے گا جہاں وہ اپنے اپنے کمروں میں بند رہیں گے۔ دوسری جانب جن افراد میں اب تک کرونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا کورونا وائرس چین سمیت دنیا بھر میں پھیلتا جارہا ہے اور مختلف ممالک میں ہزاروں افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جب کہ اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بھی 600 سے قریب ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here