ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک ناکام، تمام الزامات سے بری

0
194

واشنگٹن:

امریکی سینیٹ میں صدرڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک ناکام ہوگئی ہے اورانہیں لگائے گئے تمام الزامات سے بری کر دیا گیا ہے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی سینیٹ نے دونوں الزامات، اختیارات کے غلط استعمال اورکانگریس کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے، سے بری کردیا جس کے بعد ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک اختتام پذیر ہوگئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق طاقت کے اختیارات کے غلط استعمال کے الزام کی حمایت میں 48 جبکہ مخالفت میں 52 ووٹ پڑے جبکہ ایوانِ نمائندگان کے کام میں مداخلت کرنے کے الزام کی حمایت میں 47 جبکہ مخالفت میں 53 ووٹ آئے۔

اس سے قبل دوامریکی صدوراینڈریوجانسن اوربل کلنٹن کو بھی مواخذے کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دوسری جانب مواخذے کی ناکامی پر ٹرمپ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مواخذے کے خلاف اس فتح پر کل بیان جاری کروں گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدرنے اپنے خلاف مواخذے کی کارروائی کو بغاوت قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ مواخذے کا عمل امریکی تاریخ کی خطرناک ترین کارروائی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here