پاکستان کو ٹیسٹ اسٹیٹس ایم سی سی کیخلاف فتح پر ملا

0
127

لندن:

پاکستان کو ٹیسٹ اسٹیٹس ایم سی سی ٹیم کو ہرانے پر ملا، 1951کے دورے میں غیر سرکاری ٹیسٹ میں فتح نے آئی سی سی کو قائل کردیا۔

بی بی سی کے مطابق میریلبون کرکٹ کلب کا قیام سنہ 1787 میں عمل میں آیا تھا، لندن کا لارڈز کرکٹ گراؤنڈ ایم سی سی کی ملکیت ہے، کلب 1788 سے کرکٹ کے قوانین کی تیاری اور نفاذ کی ذمہ داری نبھا رہا ہے،ایم سی سی کی ٹیم اس سے قبل 5 مرتبہ پاکستان کا دورہ کرچکی۔

1951 میں ڈونلڈ کار کی قیادت میں لاہور کے باغ جناح میں کھیلا گیا پہلا غیرسرکاری ٹیسٹ ڈرا ہو گیا لیکن کراچی جیمخانہ میں پاکستان نے مہمان سائیڈکو 4 وکٹ سے شکست دیدی، اسی کارکردگی کے نتیجے میں اسے آئی سی سی کی ٹیسٹ رکنیت دیدی گئی تھی۔

 

1955 میں ایم سی سی ٹیم ایک بار پھر ڈونلڈ کار کی قیادت میں آئی تو تیسرے غیر سرکاری ٹیسٹ کے دوران کپتان سمیت مہمان کھلاڑی پاکستانی امپائر ادریس بیگ کو ہوٹل سے اٹھا کر اپنے ہوٹل لے گئے اور ایک کمرے میں بند کر کے ان پر پانی کی بالٹیاں الٹ دی تھیں، حکومتی مداخلت پر ایم سی سی کے صدر لارڈ الیگزینڈر کو پاکستان سے معافی مانگنی پڑی،اسی دورے میں لیفٹ آرم سلو بولر ٹونی لاک نے 12میچز میں 81 وکٹیں حاصل کیں۔

ایم سی سی کی ٹیم کا 1967 میں دورہ کپتان مائیک بریرلی کی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے یاد رکھا جاتا ہے، انھوں نے پشاور کے سہ روزہ میچ میں نارتھ زون کے خلاف 312 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے،پھر پاکستان انڈر 25 کے خلاف ڈھاکا میں223 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here