اداکارہ سوارا بھاسکر نے مسلم دشمنی پر مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا

0
296

ممبئی:

بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر مودی سرکار کی مسلم مخالف متنازع پالیسیوں کے خلاف ایک بار پھر بول پڑیں اور کہا ہے کہ شہریت بل کے معاملے پر بھارتی پولیس مسلمانوں پر تشدد کررہی ہے۔

ممبئی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران اداکارہ سوارا بھاسکر نے تشدد پسند مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر ایک ایسی حکومت مسلط ہے جس کے مختلف ادارے ملکی آئین پر یقین ہی نہیں رکھتے۔

 

 

سوارا بھاسکرنے شہریت کے متنازع قانون کے خلاف جاری احتجاج کے دوران بھارتی پولیس کے مظاہرین پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پولیس مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔

 

اداکارہ کا کہنا تھا کہ طاقت کا غلط استعمال کرنے والے اور مودی سرکار کی جارحانہ پالیسیوں کی حمایت کرنے والے افراد کو بھارتی عوام کے تلخ سوالوں سامنا کرنا ہوگا عوام کو بھارتی حکومت کی نفرت انگیز پالیسیوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنا ہوگی۔

انہوں نے بابری مسجد کے فیصلے پر بھارتی سپریم کورٹ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ ایک ہی فیصلے میں بابری مسجد کو شہید کرنے کے واقعے کو غیر قانونی قرار دیتی ہے اور اسے شہید کرنے والوں کو شاباش بھی دیتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here