کولن انگرام کو پی ایس ایل میں دلچسپ مقابلوں کی توقع

0
171

کراچی:

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی کولن انگرام نے پاکستان میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ مکمل طور پر بحال ہونے کی امید ظاہر کر دی، ان کے مطابق پی ایس ایل 5میں دلچسپ مقابلے متوقع ہیں۔

یو بی ایل گراؤنڈ پر نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے34سالہ بیٹسمین انگرام نے کہا کہ میں چھٹی مرتبہ پاکستان آیا اور ہر بار کی طرح اب بھی بہت خوشی محسوس کررہا ہوں، یہ ایک محفوظ اور کرکٹ کے لیے بہت موزوں ملک ہے،امید ہے کہ تمام انٹرنیشنل کرکٹ ٹیمیں یہاں کا دورہ کریں گی۔

ایک سوال پر انگرام نے کہا کہ پی ایس ایل 5 میں بہت دلچسپ مقابلے ہوں گے،لیگ میں شامل تمام6 ٹیمیں اچھے کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں،اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹرز بھی موجود ہیں، یہ امتزاج اسے دوسری ٹیموں سے منفرد کرتا ہے، ہیڈکوچ مصباح الحق کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ اچھے نتائج پیش کرے گی۔

 

انگرام نے مینٹور، اسسٹنٹ کوچ اور کھلاڑی لیوک رونکی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک شاندار کرکٹر ہیں،انھوں نے ہمیشہ اپنی بہترین پرفارمنس سے فتوحات میں اہم کردار ادا کیا ہے، پی ایس ایل میں بھی ان سے خاصی توقعات وابستہ ہیں۔

انگرام نے کہا کہ میں ہمیشہ پاکستانی میزبانی سے بہت لطف اندوز ہوا ہوں،اس مرتبہ بھی میرا بھرپور انداز میں خیر مقدم کیا گیا،پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے اور کرکٹ سے گہرا شغف رکھتے ہیں،امید ہے کہ تماشائیوں کا جوش و خروش اور ولولہ پی ایس ایل 5کی رونق بڑھائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here