چینی سرمایہ کاروں کو اسٹیل ملز خریدنے کی پیشکش کا فیصلہ تبدیل

0
322

اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے سی پیک فریم ورک سے اسٹیل ملز کے اخراج کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد اب اسٹیل ملز چینی سرمایہ کاروں کو خریدنے پیشکش نہیں کی جائیگی بلکہ اسے عالمی مسابقتی بولی کے ذریعے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

حکومت نے 5 برس سے بند اسٹیل مل کی چینی سرمایہ کاروں کو فروخت کی پیشکش کا فیصلہ کیا تھا۔ وزارت صنعت کے ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ عالمی مسابقتی بولی کے ذریعے اسٹیل ملز کی فروخت کا فیصلہ چند ہفتے قبل وزیراعظم کی سطح پر کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان، مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر اور وزیر نجکاری میاں محمد سومرو اسٹیل ملز کی سی پیک فریم ورک میں شمولیت کے حق میں تھے۔ تاہم مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور کچھ دیگر حکام چاہتے تھے کہ اسٹیل ملز کی اوپن بڈنگ کے ذریعے نیلامی کی جائے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here