ہمیں بطور قوم پی ایس ایل کے ہر گانے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، علی عظمت

0
92

کراچی:

پی ایس ایل سیزن 5 کا آفیشل گانا ’’تیار ہیں‘‘ گانے والے گلوکار علی عظمت نے کہا ہے کہ ہمیں بطور قوم پی ایس ایل کے ہر گانے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے۔

پی ایس ایل سیزن 5 کا آفیشل گانا ریلیز ہوتے ہی لوگوں نے گانے کو سوشل میڈیا پر مسترد کردیا تھا اور یہ معاملہ اس وقت تنازع کی صورت اختیار کرگیا تھا جب گلوکارعلی عظمت نے ایک پروگرام میں الزام لگایا کہ علی ظفر نے پیسے دے کر بلاگرز خریدے اور جان بوجھ کر گانے پر تنقید کروائی۔

 

 

اس معاملے کو مزید ہوا جب ملی جب علی عظمت کے الزامات کے جواب میں علی ظفر نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا اور طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر آپ کا گانا لوگ پسند نہیں کررہے تو اس کا ذمہ دار میں ہوں۔ بعد ازاں لوگوں کے پرزور اصرار پرعلی ظفر نے خود پی ایس ایل کا گانا بنانے کا اعلان کیا جس کے وہ اب تک دو ٹیزر ریلیز کرچکے ہیں۔

علی عظمت نے گزشتہ روز پی ایس ایل کے گانے پر ہونے والے تنازع پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا پی ایس ایل ہر سال ایک ترانہ جاری کرتا ہے جس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ اس کا موازنہ پچھلے گانے سے کیا جائے۔ ہر سال نیا گانا نئے ایونٹ کے لیے بنتا ہے۔ اس موقع کے لیے بننے والا گانا صرف جشن میں اضافہ کرتا ہے اور ہمیں بطور قوم پی ایس ایل کے ہر گانے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے۔

 

علی عظمت نے کہا ہم پی ایس ایل کے گانے میں دکھایا جانے والا اتحاد کا پیغام بھول کر اس پر زیادہ غور کرنے لگتے ہیں کہ گانا کس نے گایا ہے۔ ہمیں ہر فنکار کے گانے کو خوش آمدید کہنا چاہیئے جو گانے کے ذریعے کرکٹ اورپاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتا ہے۔ پاکستان ہے ہمارا، پاکستان ہے تمہارا، پاکستان زندہ باد۔‘‘

 

واضح رہے کہ علی ظفر کی جانب سے جاری کیے جانے والے پی ایس ایل کے نئے گانے کے ٹیزر لوگوں میں اتنے مقبول ہوئے کہ پورے سوشل میڈیا پر صرف علی ظفر اور ان کے ٹیزر ہی چھائے ہوئے ہیں اور لوگ بے صبری سے پورے گانے کا انتظار کررہے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here