یاسر حسین کا اہلیہ اقرا عزیز سے محبت کا یہ انداز سب کو بھا گیا

0
162

پاکستانی شوبز کی معروف رومانوی جوڑی  یاسر حسین اور اقرا عزیز ایک دوسرے سے محبت کے اظہار میں بازی لے جانے کی کوششوں میں مصروف رہتے ہیں اور ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی خوشیوں میں مداحوں کو بھی شریک کرتے ہیں۔

یاسر حسین اور اقرا عزیز کا اظہار محبت ہو یا پھر شادی کی تقریبات اور یا بیرون ملک ٹورز کے تفریح بھرے لمحات سے لطف و اندوز ہو رہے ہوں، دونوں کا ہر انداز جدا اور ہر رنگ نرالہ ہے، یہی وجہ ہے کہ مداح بھی دونوں کو سوشل  میڈیا پر فالو کرتے ہیں اور یہ دونوں بھی اپنے مداحوں کو کبھی مایوس نہیں کرتے۔

یوں تو جوڑے کی شادی کو مہینے بیت گئے ہیں لیکن اب بھی یاسر حسین اظہار محبت کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ یہی انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جس میں یاسر حسین نے اپنی کلائی اور کہنی کے درمیان لفظ ’اقرا‘ کندوایا ہے۔

 

سب ہی جانتے ہیں کہ یاسر حسین ٹیٹو بنوانے کے شوقین ہیں لیکن اس بار انہوں نے وہ نام کندوایا ہے جس سے انہیں سب سے زیادہ پیار ہے، یاسر حسین کا کہنا ہے کہ مجھے اپنی جیون ساتھی اقرا سے بے حد پیار ہے اور ٹیٹو میں لفظ اقرا کی خطاطی بھی نہایت دلکش ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here