کسی وبا کے سبب نماز گھر میں پڑھنا ایمان کی کمزوری نہیں، مولانا طارق جمیل

0
103

کراچی:

عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ  حدیث سے ثابت ہے کہ اگر مسجد آنے میں تکلیف ہو تو نماز گھر پر پڑھی جاسکتی ہے اس لیے یہ عمل ایمان کی کمزوری بلکہ احتیاطی تدبیر ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’کل تک‘‘ میں میزبان جاوید چوہدری سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ایک حدیث نبویﷺ سے ہمیں دلیل ملتی ہے کہ مدینہ میں ایک بار بارش ہورہی تھی، حضرت بلال حبشی ؓ نے اذان دی تو آپﷺ نے فرمایا کہ بلالؓ اعلان کردو تمام لوگ نماز اپنے گھروں میں پڑھیں اور مسجد میں نہ آئیں۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اس حدیث نبویﷺ سے ہمیں دلیل ملتی ہے کہ اگر مسجد آنے میں کوئی قباحت ہے تو نماز اپنے گھر میں پڑھ لی جائے، یہ ایمان کی کمزوری نہیں بلکہ احتیاطی تدبیر ہے۔

 

میزبان جاوید چوہدری نے سوال کیا کہ اگر کورونا وائرس ختم نہیں ہوتا اور نماز جمعہ کا مساجد میں انعقاد نہیں ہوتا تو کیا کیا جائے ؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس دلیل کے طور پر اتنی بڑی حدیثؐ موجود ہے کہ فرض نماز کے لیے میرے نبیﷺ نے فرمادیا کہ گھروں میں پڑھو (بحالت مجبوری)۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here