پی سی بی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بند کردی

0
86

لاہور:

پی سی بی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بند کردی، تمام جاری پروگرام معطل، کوچز کو چھٹی دیدی گئی، گھر سے ویڈیو لنک کے ذریعے معلومات کا تبادلہ کرتے ہوئے مستقبل کے پروگرام وضع کریں گے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے پی ایس ایل 5کے سیمی فائنلز اور فائنل ملتوی کیے جانے کے بعد قذافی اسٹیڈیم میں قائم پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں ہو کا عالم ہے، بورڈ کے زیر اہتمام تمام شہروں میں موجود اسٹیڈیمز میں بھی ہر طرح کی سرگرمیاں معطل ہیں، لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھی غیر معینہ مدت کیلیے بند کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق تمام جاری پروگرام معطل کرتے ہوئے کوچز کو چھٹی دیدی گئی ہے، کھلاڑی کوچز کی مشاورت سے انفرادی طور پر گھروں میں ٹریننگ کریں گے، کوچز گھر سے ویڈیو لنک کے ذریعے معلومات کا تبادلہ کرتے ہوئے مستقبل کے پروگرام وضع کریں گے۔

 

یاد رہے کہ پی سی بی ہیڈ کوارٹرز کو قبل ازیں 23مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا،ابھی اس بارے میں حتمی فیصلہ تو نہیں ہوا تاہم امکان یہی ہے کہ ملازمین کی رخصت طویل کردی جائے گی،فی الحال بھی میڈیا سمیت ضروری کام گھر سے ہی کیے جارہے ہیں۔

لاہور بھر میں جاری کلب ٹورنامنٹ پہلے ہی ملتوی کیے جا چکے ہیں،کئی میدانوں پر تالے نظر آرہے ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here