بھارت نے ’کشمیر کراس بارڈر ٹریڈ‘ معطل کردی

0
125

نئی دلی: بھارت نے ایک بار پھر کشمیر دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے درمیان ’کراس بارڈر تجارت‘ کو معطل کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے درمیان ہونے والی ’کراس بارڈر ٹریڈ‘ کو معطل کر دیا ہے جس کے باعث تجارتی قافلوں کے لیے سرحد کو بند کردیا گیا ہے۔ بھارت کے اس اچانک اقدام سے تاجروں کا بڑے پیمانے پر نقصان ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

بھارت نے اپنی روایتی الزام تراشی کی روش کا ایک بار پھر مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر سے ان تجارتی قافلوں کی آڑ میں دہشت گردوں، اسلحہ، منشیات اور جعلی بھارتی کرنسی منتقل کی جاتی ہے جس سے وادی میں امن و امان کی صورت حال خراب ہوجاتی ہے۔

 

بھارت میں جاری الیکشن میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے مودی سرکار جہاں ہندو انتہا پسندی کو فروغ دے رہی ہے وہیں ہندو ووٹرز کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے بے سروپا دعوے کیے جارہے ہیں، اسی طرح بغیر کسی ثبوت کے کشمیر کراس بارڈ ٹریڈ بند کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے خاتمے اور اعتماد کی فضا قائم کرنے کے لیے کراس بارڈر ٹریڈ کا آغاز کیا گیا تھا جس سے سرحد کے دونوں جانب رہائش پذیر کشمیریوں کو معاشی اور سماجی فوائد بھی حاصل ہورہے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here