ٹرمپ سری لنکا چرچ دھماکوں سے متعلق غلط ٹوئٹ پر تنقید کا نشانہ بن گئے

0
137

واشنگٹن:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سری لنکا میں مختلف گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں ہونے والے 8 دھماکوں پر اپنی تعزیتی ٹویٹ میں ایک بڑی غلطی کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بن گئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں یہاں تک کہ وہ امور مملکت بھی ٹویٹر پر چلا لیتے ہیں، وزیر و مشیر کو برطرف کرنا ہو یا کسی کو نامزد کرنا ہو سب سے پہلے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس کا اعلان کرتے، عوام کو خارجہ پالیسی سمیت دیگر امور مملکت سے متعلق خبر بھی ٹویٹر سے ملتیں۔

سری لنکا میں ایسٹر کے تہوار کی خوشیاں منانے کے لیے جمع افراد پر گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر 8 دھماکے کیے گئے جن میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوگئے، صدر ٹرمپ نے تعزیت کے اظہار کے لیے بھی ٹوئٹر کو ضروری سمجھا اور ٹوئٹ داغ دی جس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد  138 ملین لکھ دی۔

 

سوشل میڈیا پر صارفین نے اس غیر سفارتی رویے پر شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’صدر ٹرمپ نے مدہوشی کی حالت میں ٹویٹ کی ہے‘۔  ’شاید صدر ابھی تک نیند سے پوری طرح بیدار نہیں ہوئے‘ اور ’صدر ٹرمپ کو انسانی جانوں کو بھی کاروباری اعداد و شمار سے جانچتے ہیں۔

صدر ٹرمپ کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد حالات کی نزاکت کا اندازہ ہوا تو فوری طور پر ٹویٹ حذف کردی اور ایک نئی ٹویٹ کی۔ یہ پہلا موقع نہیں جب صدر ٹرمپ کو اپنی مضحکہ خیز اور حقائق سے عاری ٹوئٹ پر شدید تنقید کا نشانہ بننا پڑا ہو۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here