کرونا لاک ڈاﺅن!!!

0
837
مفتی عبدالرحمن قمر
مفتی عبدالرحمن قمر

مفتی عبدالرحمن قمر،نیویارک

جب سے کرونا لاک ڈاﺅن شروع ہوا ہے مختلف خیالات و افکار سننے کو مل رہے ہیں، کوئی کچھ کہتا ہے اور کوئی کچھ، ظاہر ہے سب کی نیت یہی ہوتی ہے کہ کسی طرح مخلوق خدا کو اس عذاب سے بچایا جائے۔ آج صبح ناشتے کے بعد اپنی کتابوں کو خصوصاً صحاح سنہ کو پڑھنا شروع کیا، پڑھتا ہی چلا گیا حتیٰ کہ شام ہو گئی ہے، اب میں نے جو ذخیرہ جمع کیا ہے آپ کی نذر کر رہا ہوں، براہ راست کتابیں میرے سامنے رکھی ہیں تاکہ ہر بات شرح صدر سے لکھی جائے سب سے پہلے وباءاور بخار کا سن کر دعا کرنا، بخاری شریف 5677 سیدہ عائشہ صدیقہؓ روایت فرماتی ہیں کہ میرے والد اور حضرت بلالؓ ہجرت کے بعد مکہ شریف سے مدینہ شریف پہنچے تو بیمار تھے، میں نے سرکار دو عالمﷺ کی بارگاہ میں دعا کیلئے عرض کی تو سرکار نے یوں دعا فرمائی اے اللہ ہمارے دلوں میں محبت کر دے مدینہ پاک کی جس طرح ہم مکہ شریف سے محبت کرتے تھے اس کی آب و ہوا کو صحت بخش بنا دے اس کے سایہ اور مد میں برکت عطاءکر دے اور اس بخار کو کہیں اور لے جا اور پھر دوا لینے اور کرنے کیلئے ارشاد فرمایا، مسلم شریف 5741 فرمایا ہر بیماری کیلئے ایک دوا ہے جب وہ دوا مریض کو پہنچتی ہے تو اللہ کے حکم سے شفاءہو جاتی ہے۔
گھر میں بند ہونے کے بارے سرکار ارشاد فرماتے ہیں مسلم شریف 5773 اسامہ بن زیدؓ روایت کرتے ہیں کہ سرکار دو عالمﷺ نے ارشاد فرمایا، طاعون ایک عذاب کی نشانی ہے جس سے اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو آزمایا پھر جب تم سنو کسی ملک میں طاعون نمودار ہوا ہے تو وہاں مت جاﺅ اور جب تمہاری بستی میں ہو تو گھروں سے مت نکلو طاعون کے ڈرسے رک جاﺅ، بیمار کو صحت مند کے پاس مت لایا جائے۔ مسلم شریف 5791 سرکار دو عالمﷺ نے فرمایا بیمار صحت مند کے پاس مت جائے جیسے آج ہم سوشل ڈسٹنس کہتے ہیں، ہاتھ ملانے سے سرکار دو عالمﷺ نے منع فرمایا، مسلم شریف 5822 ثقیف کا ایک وفد ملاقات کیلئے حاضر ہوا، سرکارﷺ نے قافلہ کو وہیں سے واپس جانے کو فرمایا کیونکہ ایک کوڑھ کا مریض تھا۔ آپﷺ نے فرمایاواپس چلے جاﺅ۔ بیماری کا علاج کرانے کا حکم ابو داﺅد 3855 میں سرکارﷺ نے فرمایا، دوا کرو اللہ نے کوئی ایسی بیماری پیدا نہیں کی جس کی دوا نہ ہو مگر بڑھاپے کی ہر چیز کے بارے فرمایا ترمذی شریف 2037 ام منذر کے گھر تشریف لے گئے تازہ کھجور لٹکی ہوئی تھیں سرکارﷺ نے توڑ کر کھائی حضرت علیؓ بیماری سے تازہ تازہ اُٹھے تھے جب وہ توڑنے لگے تو سرکارﷺ نے منع فرمایا ابھی تم اس قابل نہیں ام منذر نے جو اور چقندر کا دلیہ بنا کر دیا جو حضرت علیؓ نے کھایا میرے عزیزو ہر بات اور سوال کا جواب سرکارﷺ کے فرمان میں ہے۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here