نئی دہلی:
سیاسی میدان میں قدم رکھنے والی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مودی کی زندگی پر فلم نہیں بلکہ مزاحیہ فلم بننی چاہئے۔
حال ہی میں بھارتی سیاسی جماعت کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والی اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے مودی کی پالیسیوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومتی سربراہ کی حیثیت سے لوگوں سے کیے گئے وعدوں کو مکمل کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں لہٰذا وہ سوانح حیات کے مستحق نہیں تاہم ان پر کامیڈی فلم ضرور بنائی جاسکتی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: فلم ’پی ایم نریندرامودی‘ پرپابندی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
ارمیلا نے کہا مودی کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’پی ایم نریندر مودی‘ ایک مذاق کے سوا کچھ بھی نہیں، مودی کی حکومت میں بھارت کو نقصان پہنچا ہے، مودی کی زندگی پر بننے والی فلم جمہوریت اور غربت کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔