عمیرہ احمد کے نئے ناول ’الف‘ اور اس پر مبنی ڈرامے کا اعلان

0
334

لاہور:

مقبول ناول نگار اور اسکرین رائٹر عمیرہ احمد کے مداحوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ ان کے نئے آنے والے ناول ’الف‘ کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

زندگی گلزار ہے، پیر کامل اور امربیل جیسے مقبول ناول لکھنے والی عمیرہ احمد نے اپنی غیر معمولی صلاحیتیوں کی وجہ سے ناول نگار ہونے کے ساتھ ساتھ ڈرامہ انڈسٹری کو بھی پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ دنیا بھر میں موجود اُن کے قاریوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اُن کے نئے آنے والے ناول ’الف ‘ کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

 

ناول نگار و مصنفہ عمیرہ احمد کا ناول ’الف‘ پاکستان بھر میں رواں ماہ 25 اپریل کو شائع ہونے جارہا ہے۔ اس ناول کی خاص بات یہ ہے کہ اس ناول پر ڈرامہ بھی بنایا جارہا ہے جس کی شوٹنگ باقاعدہ طور پر جاری ہے۔ ڈرامہ ’الف‘ کی کچھ شوٹنگ ترکی میں جب کہ باقی شوٹنگ پاکستان میں کی جائے گی جب کہ ڈرامہ بھی رواں سال ہی ریلیز کیا جائے گا۔

ناول’ الف‘ کی کہانی فلم ساز مومن کے کردار کے گرد گھومتی ہے جس کی زندگی ایک جانب تو مادہ پرستی کی شکار ہے تو دوسری جانب وہ روحانی خواص بھی رکھتا ہے اور اس ڈرامہ میں اسی کشمکش کو دکھایا گیا ہے اور اس کے اندر رومانوی پہلو کو بھی دکھایا گیا ہے جب کہ خاندانی اقدار کو بھی واضح کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حسیب حسن کی ہدایتکاری میں بننے والے ڈرامے ’الف‘ کو ایپک پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بنایا جارہا ہے جس میں حمزہ علی عباس، احسن خان، اسامہ خالد، قمرہ خان  اور سجل علی بھی شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here