سعودی وزارت داخلہ کی عمارت پر حملہ ناکام، چاروں دہشت گرد ہلاک

0
289

ریاض:

سعودی عرب میں سیکیورٹی اہلکاروں نے وزارت داخلہ کی عمارت میں دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے چاروں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت ریاض میں وزارت داخلہ کی عمارت زلفی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انویسٹی گیشن پر جدید اسلحے سے لیس نقاب پوش افراد نے حملہ کردیا، سیکیورٹی فورسز نے ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جس کے نتیجے میں چاروں حملہ آور موقع پر ہی مارے گئے۔

مقابلے میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی معمولی زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ نقاب پوش حملہ آوروں میں سے ایک کی عمر 40 سال جب کہ بقیہ 3  دہشت گردوں کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان ہیں۔

 

سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی عمارت پر حملہ صبح 9 بجے کیا گیا اور عمارت میں داخل ہونے میں ناکامی پر حملہ آوروں نے کار کو دھماکے سے اُڑانے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنادیا گیا۔ چاروں حملہ آور سعودی شہری ہیں تاہم ان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here