وائٹ ہاﺅس کے اہلکار کا کرونا ٹیسٹ مثبت، صدر و نائب صدر کا ٹیسٹ منفی

0
160

 

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کرونا سے متاثرہ اہلکار ا±ن سے رابطے میں تھا، اس میں کرونا کی تشخیص حیران کن ہے

واشنگٹن(پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس کا کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ وائٹ ہاﺅس کے ایک اہلکار کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد صدر و نائب صدر کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ وائٹ ہاﺅس میں تعینات امریکی فوجی اہلکار کا بدھ کو کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد صدر ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا۔ اوول آفس میں ٹیکساس کے گورنر سے ملاقات کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کرونا سے متاثرہ اہلکار ا±ن سے رابطے میں تھا۔ ا±ن کے بقول، وہ کرونا وائرس سے متاثرہ اہلکار کو اچھی طرح جانتے ہیں، وہ ایک اچھا شخص ہے، اس میں کرونا وائرس کی تشخیص ہونا حیران کن ہے۔ وائٹ ہاﺅس کے ترجمان ہوگن گیڈلے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس کی صحت ٹھیک ہے۔ دونوں شخصیات کے کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ ترجمان نے کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے وائٹ ہاﺅس میں تعینات فوجی اہلکار سے متعلق مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔ وائٹ ہاﺅس کے ترجمان ہوگن گیڈلے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس کی صحت ٹھیک ہے۔ یاد رہے کہ وائٹ ہاﺅس میں کام کرنے والے عملے اور خصوصاً وہ جو اکثر صدر ٹرمپ کے قریب رہتے ہیں، ان کے روزانہ کی بنیاد پر کرونا ٹیسٹ ہوتے ہیں۔ خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق وائٹ ہاﺅس کا اسٹاف، سروس ایجنٹس اور مہمان عموماً ماسک نہیں پہنتے۔ صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاﺅس میں کرونا وائرس ٹیسٹ سے متعلق کہا کہ کرونا وائرس کا ٹیسٹ ہی درست آرٹ نہیں ہے اس لیے ہم ہفتے میں ایک مرتبہ ہی ٹیسٹ کرتے ہیں۔ لیکن اب ہم روزانہ ٹیسٹ کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس کو ماسک نہ پہننے پر بھی تنقید کا سامنا ہے۔ حال ہی میں صدر ٹرمپ نے ریاست ایریزونا میں ماسک فیکٹری کے دورے کے موقع پر ماسک نہیں پہنا تھا۔۔ کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے پر تنقید سامنے آنے کے بعد صدر ٹرمپ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ فیکٹری کے مالک نے ا±نہیں بتایا تھا کہ فیکٹری کے اندر ماسک پہننا ضروری نہیں ہے۔ اوول آفس میں بدھ کو نرسز سے ملاقات کے موقع پر بھی صدر ٹرمپ نے ماسک نہیں پہنا تھا۔ اس ملاقات کے دوران طبی عملہ صدر ٹرمپ کے بہت قریب تھا اور اس موقع پر سماجی دوری کا بھی خیال نہیں رکھا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here